عمران خان اسمبلیاں توڑنے پر تیار ہیں: ڈاکٹر شاہد مسعود کی طوفانی پیش گوئی


معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں، معروف صحافی نے کہا کہ عمران خان نے اپنی اور دیگر تمام سیاسی جماعتوں میں موجود اسٹیٹس کو توڑ دیا ہے اور وہ آنے والے دنوں میں پیش آنے والی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو عمران خان اسمبلیاں بھی توڑ دیں گے۔ معروف صحافی نے اپنے پروگرام میں مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کو تیار ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یا تو علم تھا یا اندازہ تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف فیصلہ آئے گا۔ عمران خان اس فیصلے کے لیے ذہنی طور پر تیار تھے، اسی لیے ان کو زیادہ بڑا دھچکا نہیں لگا۔ سینئر صحافی نے کہا کہ جہانگیر ترین اس فیصلے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھے لیکن ظاہر ہے کہ وہ سیاست میں فعال رہیں گے۔

معروف صحافی نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے اندر دو گروپ ہیں، ایک جہانگیر ترین کا اور دوسرا شاہ محمود قریشی کا گروپ ہے، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اب شاہ محمود قریشی یہ چاہیں گے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں، معروف صحافی نے کہا کہ اگر موجودہ سیٹ اپ چلتا ہے تو شاہ محمود قریشی کی خواہش ہو گی کہ وہ وزارت خارجہ چھوڑ دیں اور پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالیں۔ معروف صحافی نے گفتگو کے دوران بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے لیے وزارتِ خارجہ اکتاہٹ والا کام ہے کیونکہ وہ اس سے پہلے بھی وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔ معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔

Facebook Comments HS