سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچایا: فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے فیصلوں سے ملک کو 70کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس کا مقدمہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے پہلے سے چل رہا ہے اور نیب اس معاملے کی تحقیقات کر رہا تھا۔ ایڈ ن ہاؤسنگ والے لوگں کے اربوں واپس کر دیں۔ افتخار چوہدری کے عدالتی فیصلوں سے ملک کو 70کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا اور ملک کی بدنامی ہوئی۔ ان سے یہ پیسے وصول کرنے چاہییں۔ پی ٹی آئی کی حکومت احتساب کا نعرہ لگا کر حکومت میں آئی تھی اور کسی صورت احتساب کے عمل کو نہیں روکیں گے۔
Facebook Comments HS


