داعش کے ہاتھوں زیادتی کا شکار یزیدی لڑکی نادیہ مراد کیلئے امن کا نوبیل انعام


2018 کے نوبیل امن انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق نوبیل امن انعام کانگو کےڈاکٹر مک ویج اور انتہا پسند مسلم تنظیم داعش کے ہاتھوں جنسی زیادتی کی شکار بننے والی یزیدی لڑکی نادیہ مراد کو دیا گیا۔  اس سال کا نوبیل انعام برائے امن دونوں افراد کو مشترکہ دیا گیا۔

نادیہ مراد کی نوبیل امن انعام کے لیے نامزدگی سے قبل انہیں اقوامِ متحدہ کی جانب سےانسانی اسمگلنگ کے متاثرین کے لیے خیر سگالی سفیرمقرر کیا گیا تھا۔ قبل ازیں نادیہ مراد کو یورپ میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے سخاروف ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

سخاروف ایوارڈ ایک سوویت سائنسدان اور باغی آندرے سخاروف کی یاد میں ہر سال دیا جاتا ہے۔

Facebook Comments HS