شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا


پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا۔
دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو ان کے موضوعات کے انتخاب اور سوچ کے پیشِ نظر نیو یارک میں ”دی تالبرگ فاونڈیشن“ نے اپنے معتبر اعزاز ”دی ایلیسن گلوبل لیڈرشپ 2018“ سے نوازا ہے۔

شرمین عبید چنائے نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جدوجہد کے لیے جرات پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس امید پر مشکل کہانیاں سناتی ہیں کہ بات چیت کے ذریعے ان طور طریقوں کو بدلا جا سکے جس کے لیے دنیا ہمیں جانتی ہے۔

تالبرگ فاونڈیشن کے چیئرمین ایلن سٹوگا نے کہا کہ یہ رہنما دنیا میں ان چیزوں کو کم کرنے کے لیے مشترکہ عزم کے ساتھ بہت مختلف مقاصد کے لیے کام کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں آج دنیا میں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ناقابل یقین حد تک مثبت اور طاقت ور بیان دیں اور انہیں جاری رکھیں۔

یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے کو ان کی ڈاکیو مینٹری فلم ”سیونگ فیس“ اور ” اے گرل ان دی ریور“ کو عالمی سطح پر پذیرا ئی حا صل ہو ئی اور وہ دو آسکر ایوارڈز اور 6 ایمی ایوارڈز بھی لے چکی ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے بھی شرمین عبید چنائے کو ہلالِ امتیاز سے نواز ا گیا ہے۔
بشکریہ جیو نیوز۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).