مقتول سعودی صحافی جمال خشوگی کے بیٹے نے سعودی عرب چھوڑ دیا


مقتول سعودی صحافی جمال خشوگی کے بڑے بیٹے صلاح خشوگی نے سعودی عرب چھوڑدیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے جمال خشوگی کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صلاح خشوگی بدھ کو سعودی عرب سے روانہ ہوا۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ صلاح خشوگی کہاں گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سعودی صحافی جمال خشوگی کا بیٹا اہل خانہ سمیت سعودی عرب سے واشنگٹن روانہ ہو گیا، صلاح خشوگی سفری پابندی ختم ہونے کے بعد امریکا روانہ ہوئے ہیں۔ حالیہ مہینوں کے دوران اُن کے سعودی عرب چھوڑنے پر پابندی تھی۔

رپورٹ کے مطابق صلاح خشوگی کے پاس امریکا اور سعودی عرب کی دہری شہریت ہے۔ سعودی صحافی جمال خشوگی دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ سے لاپتہ ہوگئے تھے، جس کے بعد سعودی حکام نے 20 اکتوبر کو جمال خشوگی کے قتل کی تصدیق کی تھی۔

Facebook Comments HS