ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد خطرے میں پڑ گیا


ایم کیوایم پاکستان اور تحریک انصاف کا اتحاد خطرے میں پڑ گیا ہے کیونکہ معاہدے پر عمل در آمد کی منتظر اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کا پیمانہ صبر لبریز ہونا شروع ہو گیا۔

ایم کیوایم پاکستان نے تحریک انصاف سے کیے گئے معاہدے پرعمل در آمد کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔  کمیٹی کو ایک ماہ میں رابطہ کمیٹی کو رپورٹ پیش کر نی ہے۔ اگر تحریک انصا ف معاہد ے پر عمل درآمد نہیں کرتی تو پھر حکومت میں رہنے کا کو ئی جو از نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی را بطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف سے تحریری معاہدے پر عمل درآمد کیلیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو فیصل سبز واری، خواجہ اظہار الحسن اور خو اجہ نوید پر مشتمل ہو گی۔

ایم کیوایم نے 3 رکنی کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ ایک ماہ میں تحریک انصا ف کی اعلیٰ قیادت سے ملا قات کر کے ر پورٹ را بط کمیٹی میں پیش کی جا ئے۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کی قیا دت نے تحریک انصا ف کی جانب سے کیے گئے معاہدوں پر عمل در آمد میں کوئی پیشرفت پر نہ ہو نے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی تحریک انصاف کی قیادت سے و فاقی اور صوبائی سطع پر مذاکرات اور معاملے پر بات چیت کرے گی۔ کمیٹی سرکاری کوارٹرز، انتخابی نتائج ، حلقے کھولنے، اور تحریری معاہدوں پر کی جانے والی یقین دہانیوں پر بات کرے گی۔

کمیٹی تحریک انصاف سے دوٹوک با ت کرے گی کہ اب تک لا پتہ کا رکنان کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، حلقے کھولنے میں تحریک انصاف کی جانب سے ایم کیوایم کے مطالبے پر بھی کو ئی عمل درآمد نہیں ہو سکا، ایم کیوایم کے دفتر اب تک نہیں کھولے جا سکے، رابط کمیٹی نے تین رکنی کمیٹی کو ٹاسک دیا ہے کہ سرکاری کوراٹرز کے مکینوں کے لیے تحریری طور پر معاہدہ کیا جائے تاکہ ان متاثرین کو بے دخل نہ کیا جائے۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم را بط کمیٹی کے بیشتر اراکین کی را ئے ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے کیے گئے تحریری معاہد ے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا کراچی پیکیج پر بھی صرف بیانات آ رہے ہیں عملی طو ر پر کچھ نہیں ہورہا تو ایم کیوایم قیا دت دیگر آپشنز پر غور کرے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبرمیں اگر تحریک انصاف کی جانب سے تحریری معاہدوں پر عمل در آمد نہ ہو سکا تو ایم کیوایم را بط کمیٹی کی جانب سے بڑا فیصلہ متوقع ہے۔

Facebook Comments HS