شیخ رشید نے خانہ کعبہ کو گواہ بنا کر کس کو اداروں کا مخبر قرار دیا؟


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کو اداروں کا مخبر قراردے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سعد رفیق کی ریلوے میں کارکردگی کی سینئر صحافی ہارون رشید نے تعریف کی ہے تو کیا ہارون رشید آسمان سے اترا ہے ۔

ہفتہ کو پریس کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ سینئر صحافی ہارون رشید نے بطور ریلوے سعد رفیق کی کارکردگی کی تعریف کی ہے جس پرشیخ رشید سیخ پا ہوگئے اور کہا کہ ہارون رشید آسمان سے نہیں اتر ا بس میرا اتنا ہی جواب ہے۔

صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ سعدرفیق نے آپ پر الزام لگایا ہے کہ آپ اداروں کے مخبر ہیں جس پر شیخ رشید نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ نے یہ کس کے کہنے پر یہ سوال کیا ہے۔ وہ خود مخبر ہے اور میں خانہ کعبہ گیا ہوں اور خانہ کعبہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ وہ مشرف دور میں بھی اداروں کا مخبرتھا اور آج بھی مخبر ہے۔ شیخ رشید نے غصے میں آکر کہاکہ اب آپ کی تسلی ہوگئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).