احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر حبیب اللہ کنڈی کو کرپشن کے الزام سے بری کر دیا
احتساب عدالت (پشاور) نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر ہاﺅسنگ حبیب اللہ کنڈی کو کرپشن کیس میں بری کر دیا ہے۔
احتساب عدالت کے جج اشتیاق خان نے رنگ روڈ اراضی کی خریدوفروخت میں کرپشن کے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر ہاﺅسنگ حبیب اللہ کنڈی کو کرپشن ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔ خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر ہاﺅسنگ حبیب اللہ کنڈی پر 2003 میں رنگ روڈ اراضی کی خرید و فروخت میں 31 کروڑروپے کی کرپشن کا الزام تھا۔ مذکورہ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ آفتاب احمد شیر پاؤ اور دیگر ملزمان کو پہلے سے بری کیا جا چکا ہے۔
خیال رہے کہ حبیب اللہ کنڈی نے عام انتخابات 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر این اے 37 ٹانک سے الیکشن میں حصہ لیا تھا تاہم وہ ایم ایم اے کے امیدوار اسد محمود سے شکست کھا گئے تھے۔
Facebook Comments HS


