لڑکے سے بدفعلی پر 1 روپیہ جرمانہ اور 5 تھپڑوں کی سزا: پیپلز پارٹی سندھ کا فوری انصاف


ٹنڈو آدم میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما نے جرگے میں کم عمر بچے سے بدفعلی کے مجرم کو ایک روپے جرمانے اور پانچ تھپڑوں کی سزا سنا کر معاملہ رفع دفع کر دیا ۔

ٹنڈوآدم میواتی پاڑے میں گذشتہ روز ملزم جان محمد عرف جانو میواتی کے خلاف 13 سالہ لڑکے ح – م سے بد فعلی کے معاملے پر ایک جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے کی صدارت پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما اور سابق کونسلر ایوب میواتی کر رہے تھے۔ جرم ثابت ہونے پر سابق کونسلر نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے ملزم پر ایک روپیہ جرمانہ اور اور مجرم کو پانچ تھپڑ مار نے کی سزا سنائی۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ کی رپورٹ سٹی تھانے پر درج تھی پولیس نے گرفتار ملزم کو با اثر شخص کی مداخلت پر چھوڑ دیا تھااور باہمی فیصلے کی اجازت دی تھی ۔ فیصلہ کرنے والے شخص ایوب میواتی نے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

Facebook Comments HS