جنرل راحیل شریف کو توسیع نہ دینے پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر نے میرا خانساماں اغوا کرایا: اسحاق ڈار


سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو توسیع نہ دینے پر ان کے خانساماں کو اغوا کیا گیا تاہم اس معاملے میں ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف بے قصور تھے۔

نجی نیوز چینل ”24نیوز“کے پروگرام میں اینکر پرسن نسیم زہرہ نے سوال کیا کہ ڈار صاحب آپ کا خانساماں بھی تو اٹھایا گیا تھا؟ اس پر جواب دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ خانساماں اس وجہ سے اٹھایا گیا کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو توسیع نہیں ملی تھی، اگر انہیں توسیع مل جاتی تو اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی اگلے سال چیف آف آرمی سٹاف بن سکتے تھے کیونکہ وہ سب سے سینئر تھے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ میں پیرس میں فرانسیسی صدر کے ساتھ میٹنگ کر رہاتھا جب مجھے پیغام ملا کہ میرا خانساماں گھر کے لیے نکلا لیکن اسے راستے میں اٹھا لیا گیا۔ میں نے پیرس سے ہی اس وقت کے آرمی چیف کو فون کیا جس کے اڑتالیس گھنٹے کے بعد صبح کے وقت خانساماں کو اس کے گاﺅں کے باہر پھینک دیا گیا۔ مجھے یقین ہے کہ خانساماں کے بازیاب ہونے میں آرمی چیف کا بھی کردار رہا ہو گا۔

میں نے جب پاکستان جا کر اس حوالے سے رپورٹ لی تو پتہ یہی لگا کہ ایک ایجنسی نے یہ کام کیا۔ میں نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی یہ بات بتائی اور بعد میں انہوں نے تصدیق کی کہ وہ صاحب اس کام میں ملوث تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سارے معاملے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ملوث نہیں تھے لیکن یہ کام اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے کروایا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

2 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments