کامران خان کا وزیراعظم کے خطاب پر موقف کیا تھا؟

معروف صحافی و سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے قوم کے سامنے آ کر وہی باتیں کیں جو وقت کا تقاضا تھیں، دشمن ہر صورت ہمیں زک پہنچانے کی کوشش کرے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کامران خان نے کہا کہ ”وہ کیا لیڈر کہ ملک میں کوئی سپریم کورٹ ججوں کو قتل کرنے اور فوج میں بغاوت کرنے کی صدائیں لگا رہا ہو اور وزیراعظم دبکا بیٹھا رہے۔ عمران خان نے قوم کے سامنے آ کر وہی باتیں کیں جو وقت کا تقاضا تھیں۔ ہوشیار!!! اہم ترین پاک چین مذاکرات شروع ہو رہے ہیں، دشمن ہر صورت ہمیں زک پہنچانے کی کوشش کرے گا۔“
Facebook Comments HS


