خون خرابے سے بچنے کیلئے جھک جانے کی پالیسی ٹھیک نہیں



انسانی حقوق کے لیے وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے خون خرابے سے بچنے کے لیے شرپسند عناصر کو مطمئن کرنے کی پالیسی،غیرریاستی عناصر کے لیے خطرناک پیغام ہے۔ اس سے جمہوری انداز میں پرامن احتجاج کے بنیادی نظریے کو نقصان پہنچے گا۔
سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ریاست کو آئین اور قانون کی حکمرانی نافذ کرنا ہوگی اور ریاستی اداروں کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑا ہونا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان حالات کے باوجود اُنہیں وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے کہ وہ نہ صرف موجودہ حالات بلکہ لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون و آئین کی حکمرانی ، ریاستی اداروں کے دفاع اور آئین میں دیے گئے حقوق کےتحفظ کے لیے اپنے عزم کا اظہار کریں گے۔

Facebook Comments HS