”دانائی کی تلاش میں“ پر ایک غیر دانا تبصرہ


میں نے اس کتاب میں سے چند نگینے چنے ہیں جو درجِ ذیل ہیں:
٭کنفیوشس کا قول جو سنہری اصول کہلاتا ہے۔ "دوسروں کے ساتھ وہی سلوک کرو جیسا کہ تم چاہتے ہو کہ وہ تمہارے ساتھ کریں۔” (صفحہ 9)
٭لاؤزو کے بارے میں بعض مورخوں کا خیال ہے کہ وہ ایک تاریخی نہیں بلکہ دیومالائی شخصیت تھے۔ ان کی کتابیں دراصل بہت سے بزرگوں اور مفکّروں کے اقوال کا مجموعہ ہیں۔ (صفحہ 11)
٭بدھا سے ایک تاجر نے پوچھا کہ انہوں نے اپنی ریاضت سے کیا سیکھا تو انہوں نے جواب دیا۔ ” میں سوچ سکتا ہوں۔ میں بھوکا رہ سکتا ہوں۔ میں انتظار کر سکتا ہوں۔” (صفحہ 17، 18)
٭زرتشت نے اپنی کتاب گاتھاز میں انسانی تاریخ میں پہلی بار ایک خدا کا تصور، قیامت کا تصوّر اور جنت و دوزخ کا تصور پیش کیا ۔ (صفحہ 23)
٭سقراط کو مغربی سائنس اور فلسفے کا باپ سمجھا جاتا ہے۔ سقراط پر یونان کی حکومت نے دو الزامات لگائے۔ پہلا الزام نوجوانوں کے ذہنوں کو غلط راہ پر لگانا تھا اور دوسرا الزام اپنے عہد کے دیوتائوں سے انکار تھا۔ سقراط مقدمہ ہار گئے۔ ان سے کہا گیا کہ یا وہ ملک بدر ہو جایئں یا زہر کا پیالہ پی لیں۔ سقراط نے بخوشی زہر کا پیالہ پی لیا اور اپنے آدرش کے لئے جان دے دی۔ (صفحہ 23)
٭افلاطون نے اپنی کتاب Republic میں سقراط کے ساتھ جو مکالمے درج کئےہیں ان میں ایک مثالی حکومت کا تصوّر پیش کیا گیا ہے۔ (صفحہ 24)
٭ارسطو کا کہنا تھا کہ معاشرے میں درمیانے درجے کے لوگ زیادہ ہوں گے تو جمہوری نظام قائم کرنے میں آسانی ہو گی۔ اگر امیروں اور غریبوں میں فرق زیادہ ہو گا تو جمہوری نظام قائم کرنا مشکل ہو گا۔ (صفحہ 24)
٭ بقراط وہ پہلے طبیب تھے جنہوں نے طب کو مذہب سے علیحدہ کیا ۔ وہ مریضوں کو ادویہ اور جڑی بوٹیاں دینے کے بجائے کوشش کرتے تھے کہ مریض کا جسم فطری طور پر صحتمند ہو جائے۔ وہ اپنے مریضوں سے کہتے تھے کہ وہ متوازن کھانا کھائیں، نیند کا خیال رکھیں، پانی زیادہ پئیں، اور روزانہ ورزش کریں۔ (صفحہ 26، 27)
٭جالنیوس بہت سی بیماریوں کا علاج جراحی سے کرتے تھے۔ وہ کہا کرتے تھے۔ "بہترین طبیب ایک فلسفہ دان بھی ہوتا ہے” ۔ (صفحہ 29، 30)
٭الرازی نے بچوں کی بیماریوں پر پہلی کتاب لکھی ۔ اس لئے وہ طب کی دنیا میں Father of Pediatrics  کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔ (صفحہ 32)
٭الفرابی مغربی دنیا میں کے نام Second Master سے جانے جاتے ہیں جبکہ ارسطو کو مغربی دنیا First Master مانتی ہے۔ الفرابی نے موسیقی کے بارے میں بھی کتاب لکھی اور یہ بتایا کہ موسیقی نفسیاتی مریضوں کو سکون دے سکتی ہے ۔ (صفحہ 33)
٭بو علی سینا جو الکندی اور الرازی کی طرح طبیب بھی تھے، ادیب بھی تھے اور فلسفی بھی انہوں نے طب کے بارے میں دو کتابیں Cannon of Medicine, The Book of Healing تخلیق کیں ۔ یہ کتابیں کئی صدیوں تک یورپ کی جامعات میں نصاب کے طور پر پڑھائی جاتی تھیں ۔ (صفحہ 33)
٭الغزالی ذہنی خلفشار کا شکار ہونے سے پہلے سائنس اور فلسفے کی تحقیق و تعلیم کے حق میں تھے لیکن بعد میں طبیعت ٹھیک ہونے کے بعد ان کی تعلیم کے خلاف ہو گئے اور ایک کتاب Incoherence of Philosophers لکھ کر اپنا موقف پیش کیا۔ اس کتاب کا جواب ابن الرشد نے ایک کتاب Incoherence of Incoherence لکھ کر دیا (صفحہ 35)۔

٭مسلمانوں کے سنہری دور کی آخری صدی میں ایک فلسفی ابن تيميہ تھے۔ انہوں نے تشدّد کا راستہ اختیار کیا اور ان مسلمانوں کے خلاف جو منگولوں سے نہیں لڑنا چاہتے تھے جہاد کا فتویٰ صادر کیا اور اس طرح مذہب کے نام پر مسلمان کے ہاتھ سے مسلمان کے قتل کا راستہ کھول دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے توہینِ رسالت کے مرتکب ایک عیسائی پادری کے لئے قتل کا فتویٰ جاری کیا ۔ شام کا گورنر اس فتوے سے اتنا برہم ہوا کہ اس نے ابن تيميہ کو جیل میں ڈال دیا (صفحہ 36، 37)۔
٭ابنِ خلدون کو جدید سماجیات کا بانی مانا جاتا ہے۔ انہوں نے ایک فلسفہ دان کی حیثیت سے چارلس ڈارون سے کئی صدیاں قبل زندگی کے ارتقا کا نظریہ پیش کیا تھا ۔ (صفحہ 39)
٭رینی ڈیکارٹ کا قول ” میں سوچتا ہوں اس لئے میں ہوں” بہت مشہور ہوا۔ وہ جدید فلسفے کے بانی سمجھے جاتے ہیں ۔ (صفحہ 41)
٭آدم اسمتھ کا موقف تھا کہ لوگ ذاتی مفاد کے لئے زیادہ کام کرتے ہیں۔ بہت سے ماہرِ اقتصادیات ان کو جدید معاشیات کا بانی سمجھتے ہیں ۔ (صفحہ 50، 51)
٭جارج ہیگل نے انسانی تاریخ کے حوالے سے Thesis…Anti-Thesis…Synthesis کا تصور پیش کیا کا جو بہت مقبول ہوا ۔ (صفحہ 59)
٭کارل مارکس نے اشتراکی معاشیات کا تصور پیش کیا ۔ 1848 میں انہوں نے Communist Manifesto کے عنوان سے کتاب لکھی جو بہت مقبول ہوئی۔ کچھ سالوں بعد انہوں نے اپنی معرکتہ الآرا کتاب Das Kapital لکھی ۔ مارکس کو اپنی شاہکار کتاب لکھنے میں پچیس سال لگے ۔ (صفحہ 63،64)
٭فریڈرک نیٹشے کا جملہ "خدا مر گیا ہے” بہت مشہور ہوا۔ نیٹشے کو مذہب پر یہ اعتراض تھا کہ مذہب نے اچھے اور برے کو نیکی، بدی، اور گناہ و ثواب میں بدل دیا ہے ۔ (صفحہ 70،71)
٭چارلس ڈارون نے یہ سائنسی نظریہ پیش کیا کہ انسان کی تخلیق لاکھوں سالوں کے ارتقا کا نتیجہ ہے ۔ ڈارون نے 1858 میں اپنی مشہور کتاب Origin of Species) چھاپی ۔ (صفحہ 72،73
٭سٹیون ہاکنگ کا نظریہ کہ بلیک ہول Black Hole ایک طرح کی لہریں خارج کرتے ہیں اب درست ثابت ہو گیا ہے او ر Hawking Radiation کہلاتا ہے۔ ہاکنگ اپنی تحقیق سے اس نتیجے پر پہنچے کہ ہمارے ارد گرد صرف ایک کائنات نہیں بلکہ بہت سی کائناتیں ہیں۔ ایک دن کوئی بھی کائنات پھیلنا بند کر کے سکڑنا شروع کر دیتی ہے اور سکڑتے سکڑتے کسی بلیک ہول میں فنا ہو جاتی ہے۔ پھر اس بلیک ہول سے ایک اور کائنات پیدا ہوتی ہے ۔ (صفحہ 79، 81، 82)

مزید پڑھنے کے لئے اگلا صفحہ کا بٹن دبائیے

Facebook Comments HS

صفحات: 1 2 3