مدینے کی ریاست کا تصور پیش کرنے والے کے ہم غلام ہیں: مولانا طارق جمیل


مولانا طارق جمیل صاحب نے عمران خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کے بیس کروڑ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کی پوری پوری مدد کریں۔ ان کی تقریر کا متن درج ذیل ہے۔

میرے محترم بھائیو اور دوستو، جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے، اللہ تعالی نے بہت سے لوگوں کو حکومت دی۔ اسی میں سے عمران خان بھی ہیں جن کو اللہ نے حکومت دی ہے۔ اور پچھلے پاکستان کی تاریخ میں کوئی ایک حکمران ایسا نہیں گزرا جس نے یہ خواہش ظاہر کی ہو، یہ تمنا کی ہو، یہ ارادہ کیا ہو، ارادہ تو بڑی بات ہے صرف خواہش ہی ظاہر کی ہو، کہ ہم پاکستان کو مدینہ والی فلاحی ریاست بنائیں گے۔

موجودہ وزیراعظم پہلے شخص ہیں جنہوں نے پہلی تقریر میں اس نظریے کو پیش کیا۔ تو میری گزارش ہے تمام پاکستان کے بیس کروڑ عوام سے کہ ہم سب اس بندے کی پوری پوری مدد کریں، دعا کے ساتھ، تعاون کے ساتھ، کہ مدینے کی ریاست کا جو بھی تصور پیش کرے گا ہم اس کے غلام ہوں گے۔

اور خان صاحب، اللہ تعالی ان کی زندگی میں برکت دے، یہ ہمیشہ اپنی قوت ارادی میں بڑے پکے رہے۔ پھر اس کے بعد اتنے بڑے ہاسپیٹل، اربوں کا منصوبہ، جیب میں چار آنے بھی نہیں، لیکن عزم کیا، ارادہ کیا، اللہ نے اسے کھڑا کر کے دکھا دیا۔ پھر یہ بائیس سال پہلے سیاست میں آئے۔ یہ تنہا تھے، اللہ تعالی نے ان کی قوت ارادی، محنت، وزیراعظم بنایا۔

اب یہ ایک خوبصورت خواب دیکھ رہے ہیں اور ہمیں دکھا رہے ہیں۔ اور مخلص ہیں۔ مجھے اللہ کی ذات سے امید نہیں یقین ہے سو فیصد، کہ یہ انتہائی دیانت دار انتہائی مخلص ہیں، ہمیں ان کا ساتھ دینا ہے۔

ہم ان کا ساتھ کیسے دیں؟ کہ ہم بھی شروع ہو جائیں کہ سچ بولیں گے، جھوٹ نہیں بولیں گے، دھوکہ نہیں دیں گے، فراڈ نہیں کریں گے، ظلم نہیں کریں گے، جھوٹ نہیں بولیں گے، ملاوٹ نہیں کریں گے، رشوت نہیں لیں گے۔ کسی پر زیادتی نہیں کریں گے۔

یہ ہمارا ساتھ ہے۔ یہی تو فلاحی ریاست تھی مدینہ کی۔ سچائی پر، محبت پر، راست بازی پر، ایثار پر، قربانی پر، یہ ہمارا ساتھ ہے۔

ہم ان کو سیاسی رنگ نہ دیں بلکہ ہم اس کو ایک دینی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔ پھر ایک اور چیز جس میں وہ منفرد مجھے نظر آئے، کہ اتنے وزیر اعظم آئے، عمران خان صاحب بھی وزیراعظم ہیں، ان کے ساتھ خواتین اول بھی بہت ساری آئیں، یہ پہلی خاتون اول ہیں جو پورے اسلامی حجاب میں ہیں، نقاب میں ہیں، پردے میں ہیں۔ پورے میرے پاکستان کے خواتین کے لئے ان کی زندگی ایک پیغام ہے۔ اتنے بڑے منصب پر بھی پردہ کیا جا سکتا ہے۔ ان دو چیزوں میں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ ہم سب ان کے لئے دعاگو ہیں۔ اللہ ان کی مدد فرمائے اور انہیں ہر شر سے بچائے۔

https://youtu.be/cxO1I2dsYk0

Facebook Comments HS