شہبازشریف کو پی اے سی کا چیئرمین لگانا ایسا ہے جیسے سنی لیون کو سنسر بورڈ کا سربراہ بنانا: ایازمیر


 

 حکومت نے بالآخر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ اس پر سینئر تجزیہ نگار کیپٹن (ریٹائرڈ) ایاز میر نے ایک ٹی وی پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شہباز شریف صاحب کو پی اے سی کا چیئرمین بنانا ایسی ہی بات ہے جیسے فلم سنسر بورڈ کا چیئرمین آپ سنی لیون کو بنا دیں‘ ایاز امیر کے اس ذو معنی جملے پر پروگرام کی خاتون میزبان عائشہ ناز بھی شرما گئیں اور بات کا رخ موڑتے ہوئے کہا کہ ایک اور تشریح بھی ممکن ہے۔ ہماری زبان میں محاورہ ہے کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانا۔

Facebook Comments HS