جلد وطن واپس آ رہا ہوں: خواجہ آصف


مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں امریکا میں اپنی بیٹیوں سے ملنے آیا ہوں۔ میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، میں جلد وطن واپس آرہا ہوں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نیب مقدمات کی وجہ سے بیرون ملک فرار ہونے کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں امریکا میں اپنی بیٹیوں سے ملنے آیا ہوں۔ میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خبریں زیرگردش تھیں کہ ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نیب مقدمات میں پکڑے جانے کے خوف کے باعث بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں۔

Facebook Comments HS