عمران خان کو تانگا پارٹی کہنے والا اسی تانگے کے پائیدان سے لٹک گیا: رانا ثنا اللہ
مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نوازشریف کے نام پر ووٹ لے کر آمریت کی گود میں جا بیٹھے۔ عمران خان کو تانگا پارٹی کہنے والا پھر اسی تانگے کے پائیدان سے لٹک گیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید ایک بار پھر جمہوریت پہ ڈاکا ڈالنے کی سازش میں شامل ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ شیخ رشید مطلب پرست اورعوامی مینڈیٹ چوری کرنے والا شخص ہے، ایسا چور کبھی بھی ملک کے مفاد میں بات نہیں کرسکتا۔ پاکستان کے عوام نے شیخ رشید کی سیاست کا تابوت بنانا شروع کردیا ہے۔
Facebook Comments HS


