آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توصیف میں مفتی حنیف قریشی کا روح پرور خطاب


علامہ مفتی محمد حنیف قریشی شباب اسلامی نامی تنظیم کے بانی سربراہ ہیں۔ انہیں اہل سنت و الجماعت کا ابھرتا ہوا رہنما سمجھا جاتا ہے۔ وہ جامعہ رضویہ ضیا العلوم راولپنڈی میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مفتی محمد حنیف قریشی مناظرے میں مہارت کے لئے جانے جاتے ہیں۔ ان کے پیروکاروں نے انہیں قاطع نجدیت، شمشیر اعلیٰ حضرت، کنز الدلائل  اور شیر اہل سنت کے خطابات دے رکھے ہیں۔

پاکستان میں مفتی محمد حنیف قریشی کا نام 2011 میں پہلی بار قومی سطح پر سنا گیا۔ روایت کے مطابق سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے سے قبل ممتاز قادری نے مفتی محمد حنیف قریشی کی تقریر سنی تھی اور اپنے بیان میں اس کا ذکر بھی کیا تھا۔ تاہم مفتی محمد حنیف قریشی نے عدالت میں ایک تحریری حلف نامہ پیش کیا جس میں مفتی محمد حنیف قریشی نے اعلان کیا کہ ان کا ممتاز قادری سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

زیر نظر وڈیو میں مفتی محمد حنیف قریشی حال ہی میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سیرت النبی کانفرنس اور اس میں پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی شرکت کا احوال بیان کر رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).