نواز شریف کی درخواست منظور: اڈیالہ جیل کی بجائے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں رکھا جائے گا  


احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی یہ درخواست منطور کر لی ہے کہ انہیں العزیزیہ ریفرنس میں سنائی جانے والی سزا اڈیالہ جیل (راول پنڈی) کی بجائے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پوری کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے اس درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور پھر کچھ دیر میں فیصلہ سناتے ہوئے درخواست منطور کر لی گئی۔

میاں نواز شریف کو اس فیصلے کی روشنی میں کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).