”اندھے انتقام کی آخری ہچکی“: مریم نواز شریف کی ٹویٹس


مریم نواز شریف نے نواز شریف کو سزا ہونے کے بعد یکے بعد دیگر کئی ٹویٹس کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے:

ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا۔
اندھے انتقام کی آخری ہچکی
مگر فتح نواز شریف کی۔ اللّہ کا شکر،
ڈھائی سال کے طویل انتقام نما احتساب کے بعد، تین نسلیں کھنگالنے کے بعد، ایک پائی کی کرپشن نہ کِک بیک نہ کمشن۔ نا سرکاری خزانے میں رتی بھر خیانت۔

جتنے بھی فیصلے آئے، ان کے مرحوم والد کے ذاتی کاروبار کے حوالے سے آئے۔ اس میں بھی کچھ غلط نہ مل سکا تو مفروضوں پر سزائیں سنائی گئیں۔ آج کا فیصلہ
نواز شریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اور مہر ہے۔

فیصلے انشاءاللہ ختم ہو جائیں گے۔ جو باقی رہ جائے گا وہ ہے نواز شریف کی سچائی اور مخالفوں پر ظلم کا بوجھ جس کو وہ ڈھوتے رہیں گے۔ کیونکہ حکومت، طاقت اور اختیارات ہوتے ہی ختم ہونے کے لیے ہیں۔ وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی۔ یاد رکھیں، ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

نواز شریف کے خلاف الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی، ثبوت ہوتے یا ایک بھی گواہی ہوتی تو دس ہزار درہم کو بہانہ نا بنایا جاتا۔ خاندانی کاروبار اور جائز ذاتی لین دین کا سہارا نہ لینا پڑتا۔ یہی نواز شریف کی فتح ہے۔ نواز شریف کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کا ہر ووٹر بھی آج سرخرو ہوا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).