کیا وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے واقعی اسلام آباد کی اینکر پرسن سے دوسری شادی کر لی ہے؟


سینئر صحافی ضمیر حیدر نے چند دن پہلے نجی ٹی وی پبلک نیوز کے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ ایک موجودہ وفاقی وزیر نے دوسری شادی کر لی ہے۔ اس موقع پر خاتون اینکر نے ان سے نام جاننے کی بہت کوشش کی لیکن انہوں نے نام بتانے سےصاف انکار کر دیا۔

وفاقی وزیر کی دوسری شادی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی اور ہر طرف ایک ہی نام پھیل گیا کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے مبینہ طور پر نجی ٹی وی کی اینکر پرسن اور صحافی سعدیہ افضل کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہے ۔

دراصل یہ سارا ہنگامہ ہی پبلک ٹی وی کے پروگرام کے بعد شروع ہوا جس میں سینئر صحافی ضمیر حیدر نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ایک وفاقی وزیر نے اسلام آباد جا کر شادی کر لی ہے ۔ اینکر کی جانب سے جب یہ پوچھا گیا کہ وزیر نے کس سے شادی کی ہے اور ان کا تعلق حکومتی اتحاد کی کس جماعت سے ہے؟ تو ضمیر حیدر نے کہا کہ وفاقی وزیر نے کس سے شادی کی اور ان کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے ، یہ نہیں بتاوں گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).