پاکستان کا مسئلہ آبادی نہیں وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے: سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ آبادی نہیں بلکہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور 60 فیصد سے زیادہ بنجر زمین ہے۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جن ممالک نے آبادی کم کی وہاں انفرادی اور اجتماعی سکون ختم ہو کر رہ گیا۔
انہوں نے کہا کہ مغرب اور یورپ آبادی کنٹرول کو ترقی کا زینہ سمجھتے تھے، آج انہوں نے آبادی بڑھانے کے پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مغرب کے ایجنڈے پر چلنے کی بجائے پاکستان کو اپنے ایجنڈے پر چلنا ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ آبادی نہیں بلکہ اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم اور 60 فیصد بنجر زمین ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم، کرپشن کے خاتمے اور بنجر زمین آباد کرانے کی طرف توجہ دے۔
ڈیم فنڈز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم کی طرف سے ڈیموں کی تعمیر کا منصوبہ قابل ستائش ہے۔
بشکریہ جیو نیوز۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).