سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما علی رضا عابدی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے، انھیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔
تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی ڈیفنس میں واقع اپنے گھر کے باہر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے کامل عارف نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک اور شخص بھی زخمی ہوا ہے۔
دریں اثنا آئی جی سندھ نےعلی رضا عابدی پر فائرنگ کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ علی رضا عابدی پر فائرنگ خیابان غازی میں گھر کے باہر ہوئی، فائرنگ گھر میں داخل ہوتے وقت کی گئی، علی رضا عابدی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنما پر حملہ ٹارگٹڈ کارروائی لگتی ہے۔
خیال رہے کہ دو دن قبل بھی شہرِ قائد کے علاقے ناظم آباد میں پاک سرزمین پارٹی کے ٹاؤن آفس پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل اور 2 کو زخمی کر دی
بشکریہ اے آر وائی۔

Facebook Comments HS