’ہم پہلے شہباز شریف کی ایسی حرکتوں کا مذاق اڑاتے تھے لیکن اب بزدار بھی ویسا کر رہے ہیں’
وزیر اعظم عمران خان کو سردار عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کے بعد سے وقتاً فوقتاً تنقید کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے اور اس حوالے سے انھوں نے کئی بار سوشل میڈیا اور انٹرویوز میں عثمان بزدار کی وزارت کا دفاع کیا ہے۔
کہیں پر انھوں نے عثمان بزدار کو ‘وسیم اکرم پلس’ قرار دیا تو کہیں انھوں نے توقع ظاہر کی کہ وہ پنجاب کے عوام کی اچھی نمائندگی کریں گے۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے بارے میں مزید پڑھیے
’پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کون؟
کیا پنجاب کے حقیقی وزیرِاعلیٰ عبدالعلیم خان ہیں؟
ایسی ہی طرز پر ایک ٹویٹ انھوں نے گذشتہ روز کی جس میں عثمان بزدار چند سائلوں سے ملاقات کر رہے ہیں اور اس پر عمران خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا’یہ ہے نیا پاکستان۔ ایک جھلک، ایک تصویر جو ہزاروں الفاظ پر بھاری ہے۔’
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1078228095944060928
جہاں اس ٹویٹ کو زبردست پذیرائی ملی ہے اور اسے ساڑھے پانچ ہزار بار ری ٹویٹ کیا گیا اور 30 ہزار سے زیادہ بار لائک کیا گیا، وہیں پاکستان تحریک انصاف کے حمایتیوں نے عثمان بزدار کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
تحریم لکھتی ہیں کہ کیا آپ نے کبھی کسی وزیر اعظم کو اس طرح مقامی لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا ہے؟ تحریم کے مطابق امیر اور غریب کے درمیان کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے اور انھوں نے توقع کی کہ پاکستان کے مستقبل میں ایسا ہی ہو۔
https://twitter.com/TahreemKhanP/status/1077967690340491264
ایسے ہی خیالات اظہار علیزے نے بھی کیا اور کہا کہ اس سے پہلے ایسا کوئی وزیر اعلیٰ نہیں تھا جس کے پاس لوگ دیہات سے اپنی مشکلات کے حل کے لیے آتے تھے۔
لیکن دوسری جانب کئی لوگوں نے اس تصویر کو ڈرامہ قرار دے کر تنقید کی۔
نوشین نے کہا کہ ‘اس تصویر میں نیا کیا ہے؟ عثمان بزدار ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو دور دراز سے ان کے پاس اپنے مسائل کے حل کے لیے آئے ہیں۔ کیا عثمان بزدار کو نہیں جانا چاہیے تھا اُن کے پاس؟ ہزار الفاظ کی ضرورت نہیں ہے، ایک ‘ڈرامہ’ کافی ہے۔’
https://twitter.com/Nusho0/status/1078596345072619520
شہزاد منیر نے اس ٹویٹ پر تبصرہ کیا کہ ‘یہ کیا ہے؟ ہم پہلے شہباز شریف کی ایسی حرکتوں کا مذاق اڑاتے تھے لیکن اب بزدار بھی ویسا کر رہے ہیں۔’
https://twitter.com/shahzad_munir/status/1078559361725878278
عطیہ نون تو اس قدر نالاں نظر آئیں کہ انھوں نے ٹویٹ میں کہا ‘بس خدا کے واسطے چپ کر جاؤ، اس ٹویٹ میں اتنا کچھ غلط ہے کہ میں کچھ بولنا بھی نہیں چاہتی۔’
https://twitter.com/attiyanoon/status/1078200930586316801
سیاسی تجزیہ کار مشرف زیدی نے عمران خان کی جانب سے کی گئی ٹویٹ پر ان کی حکومت کے چار ماہ گزر جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘چار ماہ گزر گئے ہیں لیکن یہ ابھی بھی انتخابی مہم چل رہی’ لیکن ساتھ میں انھوں نے اضافہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ڈیرہ غازی خان کے پر اسرار عثمان بزدار کی ساکھ کے لیے اچھا ہے۔’
https://twitter.com/mosharrafzaidi/status/1078226264442441728
ادھر مسلم لیگ کے حمایتی بھی کہاں خاموش رہنے والے تھے، انھوں نے بھی ماضی میں شریف برادران کی تصاویر ٹویٹ کر کے کہا کہ رہنما کو خود غریبوں کے پاس جانا چاہیے۔
https://twitter.com/SidrahMemon1/status/1078228840512667650
لیکن پروفیسر طاہر ملک نے ان ٹویٹس کے بعد معاشرے پر طائرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘جاگیردارنہ معاشرے میں غریبوں کا صوفے پر بیھٹنا چائے پینا بھی خبر ہوتا ہے۔’
https://twitter.com/ProfTahirMalik/status/1078223076842721281

