نئے سال کا جشن مناتے لڑکے پولیس کے ڈنڈے سے ڈر کر گندے نالے میں جا گرے


پاکستان میں نئے سال کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور منچلوں کو روکنے کیلئے جگہ جگہ پولیس اہلکار تعینات تھے۔

یوں تو پورے ملک میں ہی اس موقع پر امن و امان رہااور منچلے اگر باہر نکلے بھی تو پرامن طریقے سے سال نو کا جشن مناتے رہے مگر کراچی کے علاقے فائیو سٹار چورنگی میں جب نوجوانوں نے کچھ زیادہ ہی ’موج مستی‘ کرنے کی کوشش کی تو موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج شروع کر دیا۔

پولیس کا ’ڈنڈا‘ چلتا دیکھ کر جس کا جدھر منہ تھا، ادھر ہی بھاگ نکلا اور ایسے میں کچھ نوجوان یہ بھی نہ دیکھ سکے کہ وہ جس جانب بھاگ رہے ہیں اس طرف نالہ ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے نوجوانوں کی بڑی تعداد اس نالے میں جا گری۔

پولیس کی ’پہنچ‘ سے دور نوجوان ویڈیو بنانے میں مصروف تھے اور جب انہوں نے نوجوانوں کو نالے میں گرتے دیکھا تو اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پائے اور پھر یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جس کے باعث ہنسی کا ایک طوفان برپا ہے۔
بشکریہ ڈیلی پاکستان۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).