چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے 3 دن پہلے نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف اپیل سنیں گے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے پر اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 14 جنوری کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم شامل ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی دی جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا تھا۔
بشکریہ جیو نیوز۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں