سانحہ ساہیوال جیسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں، گورنر پنجاب


میرپور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال جیسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں اور مجرموں کو سزا ملنی چاہیے۔

میرپور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لارڈ نذیر احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر دکھ ہوا واقعہ کو مختلف پہلو سے دیکھا جارہا ہے، ایسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں، اس کی تفتیش کرکے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے، پنجاب میں 4 سال میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جس کی تعریف کرنی چاہیے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی بنا دی ہے جو 72 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی، اس میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور پنجاب پولیس کے سینیئر افسر شامل ہیں، واقعے میں جو بھی ملوث ہے اس کو قرار واقعی سزا ملے گی۔
بشکریہ ایکسپریس۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).