علیمہ خان کو بے نامی دار ہونے کے باوجود رعایت دی گئی : نواز شریف


سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے انہیں بچوں کا بے نامی دار ہونے کے الزام میں سزا دی گئی، جبکہ علیمہ خان عمران خان کی بے نامی دار ہیں۔ مریم نواز کو بھائی کی ٹرسٹ ڈیڈ پر جیل میں ڈال دیا گیا لیکن علیمہ خان کو عمران خان کی بے نامی دار ہونے کے باوجود رعایت دی گئی۔

نواز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں کہا کہ علیمہ خان کو بے نامی جائیداد ریگولر کرانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

ملاقات کے لیے آنے والے ن لیگی رہنماؤں سے بات چیت میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ علیمہ خان شوکت خانم اور نمل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔ نوازشریف نے اپنے اور علیمہ خان کے مقدمات کا موازنہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ان کے لیے ایک اور علیمہ خان کے لئے دوسرا قانون کیوں ؟

اس موقع پر ن لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کی صحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئےانہیں اسپتال منتقل ہونے کا مشورہ دیا تو سابق وزیراعظم نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے انہیں اسپتال میں زیر علاج ہونے کا کہا تھا لیکن یہ تاثر نہیں دینا چاہتا کہ کوئی رعایت لے رہا ہوں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).