صدر صاحب نے اسلام آباد بلایا، خود کراچی چلے گئے: خلیل فیملی


سانحہ ساہیوال میں جاں  بحق ہونے والے خلیل فیملی کے گھروالوں کی تذلیل کا سلسلہ جاری ہے، جلیل نے کہا ہے کہ ہمارا تماشا بنایا جا رہا ہے۔

 پولیس خلیل کےبھائی جلیل کی فیملی کو صدر مملکت عارف علوی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملوانے اسلام آباد لے کر گئی۔

یڈیا سے گفتگو میں جلیل نے بتایا کہ پولیس فیملی کو سارا دن اسلام آباد کی سڑکوں پر گھماتی رہی پھر معلوم ہوا صدر کراچی اور چیئرمین سینیٹ بلوچستان چلے گئے ہیں۔

جلیل نے الزام لگایا کہ ہمارا تماشا بنایا جا رہا ہے۔ صدر صاحب نے ہمیں بلایا اور خود کراچی چلے گئے۔ حکومت نے بہت مایوس کیا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ حکومت ہم سے کیا چاہتی ہے؟ پولیس اہلکار گھر کر آ کر کہتے ہیں کہ کہیں نہ جائیں وی آئی پی نے آپ سے ملنے کے لئے آنا ہے۔ جلیل نے مزید کہا کہ ہم سے رات 3 بجے تک بیانات لکھوائے جاتے ہیں۔ یہ تماشا لگا رہے ہیں۔ پہلے کیا کم لگا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزراء کے بیانات نے ہماری بہت دل آزاری کی ہے جبکہ جے آئی ٹی کی کارروائی کے بارے میں ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔

Facebook Comments HS