نواز شریف کی طبی تشخیص نامکمل ہے: ڈاکٹر عدنان


سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ کئی دن گزرنے کے باوجود نواز شریف کی طبی تشخیص نامکمل ہے۔ نہ تو نواز شریف کو اسپتال میں داخل کرایا جاتا ہے اور نہ ہی ان کی مرضی کے مطابق علاج کرایا جاتا ہے۔

ڈاکٹر عدنان نے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کی مزید طبی مینیجمنٹ کا انتظار ہے۔ کوئی بھی دانستہ یا نادانستہ تاخیر نواز شریف کی صحت کو سنجیدہ خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج اور جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے 17 جنوری اور پی آئی سی نے نواز شریف کے حوالے سے 23 جنوری کو میڈیکل سفارشات دیں۔ نواز شریف کی صحت کے پیش نظر مزید علاج کے لیے فوری جواب کے منتظر ہیں۔

Facebook Comments HS