برطانوی شہزادے نے بیوی پر 88 مردوں سے تعلقات قائم کرنے کا الزام کیسے ثابت کیا؟


آج سے 56 برس پہلے برطانوی شہزادے آئیان کیمپ بیل نے 1963ء میں جب اپنی تیسری بیوی مارگریٹ کیمپ بیل کو طلاق دی تو پورے برطانیہ میں ہلچل مچ گئی کیونکہ شہزادہ آئیان نے اپنی بیوی مارگریٹ پر 88 مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ اور یہی نہیں بلکہ اس الزام کو عدالت میں ثابت بھی کیا۔

میل آن لائن کے مطابق ارجائل کے 11ویں ڈیوک آئیان کیمپ بیل نے مارگریٹ سے 1951ء میں شادی کی۔ یہ مارگریٹ کی بھی دوسری شادی تھی۔ اس کی پہلی شادی امیر کبیر امریکی گولفر چارلس سوینی سے ہوئی تھی اور اس سے 3 بچے بھی تھے۔

شہزادہ آئیان کو مارگریٹ کے کردار پر شبہ تھا۔ اسی بنیاد پر دونوں میں جھگڑا ہوا اور طلاق کا مقدمہ عدالت پہنچ گیا۔ اس پر شہزادہ آئیان نے تالے توڑنے والے ایک شخص کی خدمات حاصل کیں اور اس کے ذریعے مارگریٹ کے گھر کی ایک الماری توڑی۔ آئیان کو شبہ تھا کہ مارگریٹ اپنی تمام خفیہ چیزیں اس الماری میں رکھتی ہے۔

شہزادے کا شبہ درست ثابت ہوا۔ الماری سے سینکڑوں خطوط اور مارگریٹ کی درجنوں مردوں کے ساتھ برہنہ تصاویر برآمد ہوئیں، جو آئیان کیمپ بیل نے عدالت میں پیش کر دیں۔ ان خطوط اور تصاویر سے ثابت ہو گیا کہ مارگریٹ نے کم از کم 88 مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر رکھے تھے۔ ان میں شاہی خاندان کے دو افراد اور تین وزراء بھی شامل تھے۔ ان افراد میں سے ایک امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔

شہزادہ آئیان نے مارگریٹ کے خلاف اس قدر قطعی ثبوت مہیا کیے کہ فیصلہ سناتے ہوئے جج لارڈ ویٹلے یہ ریمارکس دینے پر مجبور ہو گئے کہ ”وہ (مارگریٹ) اس قدر اخلاق باختہ خاتون تھی کہ اس کی جنسی بھوک کئی مرد مل کر ہی مٹا سکتے تھے۔“ مارگریٹ اس سکینڈل کی وجہ سے برطانیہ سمیت دنیا بھر میں ’فاحشہ‘ مشہور ہو گئی اور برطانیہ میں لوگوں نے اسے ’ڈرٹی ڈُچیس‘ (Dirty Duchess)کا خطاب دے ڈالا۔

اس طلاق کے فوری بعد شہزادہ آئیان نے چوتھی شادی کر لی تاہم مارگریٹ نے باقی زندگی شادی نہیں کی۔ وہ یکم دسمبر 1912ء کو برطانوی شہر نیوٹن میئرنس میں پیدا ہوئی تھیں اور 25جولائی 1993ءکو لندن میں ان کا انتقال ہوا


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).