جہانگیر ترین کے رقبے کو پانی فراہم کرنےوالی کینال کے لئے 4000 کیوسک پانی کی منظوری
محکمہ انہار نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے رقبے کو پانی فراہم کرنے والی عباسیہ لنک کینال کے لئے مبینہ طور پر 4000 کیوسک پانی کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے مبینہ طور پر پانی کی منظوری کے لئے کردار ادا کیا۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ فروری کے مہینے میں پکے کے کسانوں کو وافر مقدار میں نہری پانی میسر آئے گا۔ دورہ رحیم یار خان کے دوران کسانوں نے جہانگیر ترین کو نہری پانی کی کمی اور مسائل سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پکے کے علاقہ میں پانی کی منصفانہ تقسیم کومستقبل میں بھی یقینی بنایا جائے گا۔ کسانوں کے مسائل کا حل تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Facebook Comments HS


