فیاض الحسن چوہان نے بھی صوبائی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رکنیت کا مطالبہ کر دیا


صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان بھی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے نقش قدم پر چل پڑے۔ انہوں نے صوبائی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رکنیت دینے کا مطالبہ کر دیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ میں نے وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ اگر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا تو مجھے بھی کمیٹی کا ممبر بنایا جائے تاکہ حمزہ شہباز کا بھرپور مقابلہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ کچھ اسی طرح کا مطالبہ وزیر ریلوے شیخ رشید بھی میاں شہبازشریف کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کے بعد کر چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).