بے اولاد اور تنہا عورت: خطرے کی گھنٹی یا ایک نئی زندگی کا سنہری موقع


کہانی کے مطابق ان کے میکے کے تعلق دار لوگوں میں سے ایک خاتون نے اس کو احساس دلایا کہ اس نے اپنے شوہر کو چھوڑ کر کتنی بڑی غلطی کی ہے۔ اسی طرح‌ کے لوگوں ‌ کی وجہ سے طلاق کا پروسس اور بھی لمبا اور تکلیف دہ ہوجاتا ہے کیونکہ ایک پرتشدد تعلق میں واپس جانا ایک دائرے کا سفر ہوتا ہے۔ انسان ایک دم نہیں بدلتے وہ آہستہ آہستہ وقت اور تجربات کے لحاظ سے اپنی ذاتی رفتار سے بدلتے ہیں۔ اس لیے حریم، شکر کریں ‌ کہ یہ خاتون آپ کی زندگی کے منظر سے غائب ہوگئیں۔ حریم اس کوشش میں ‌ مصروف ہیں کہ اپنے رشتہ داروں اور والدین کے دوستوں ‌ کے دائرے میں ‌ دوستیاں قائم کریں جس میں ‌ ان کو کچھ کامیابی نہیں ہورہی۔

حریم کو ایک صاحب نے دوسری شادی کرلینے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ میں ‌ آپ کو یہ بتا سکتی ہوں ‌ کہ دوسری شادی کرلینا تبھی آپ کے لیے اچھا ہوگا جب آپ اپنی خوشی اور محبت سے اپنے برابر تعلیم یافتہ آدمی کو دوبارہ اس رشتے میں ‌ قبول کریں۔ تعلیم و تربیت میں ‌ صنفی امتیاز کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی ذمہ داریوں ‌ میں ‌ جکڑا ہوا آدمی اکیلا نہیں ‌ آتا اس کا پریوار بھی ساتھ میں ‌ آجاتا ہے۔ پہلا سسرال کیسا تھا؟

جن خواتین نے معاشرے میں ‌ ایک روایتی نارمل چہرہ دکھانے کے لیے جیسے تیسے شادیاں ‌ کربھی لیں تو وہ سب اپنے گھروں ‌ میں ‌ خوش نہیں ہیں۔ مجھے کافی خواتین میسج بھیجتی رہتی ہیں۔ ایک نے لکھا کہ دوسرے شوہر کی وہ دوسری بیگم ہیں۔ وہ ان کو خرچہ نہیں دیتے اور یہ خود کو اور اپنے پہلی شادی سے ایک بچے کو خود سپورٹ کررہی ہیں۔ جب آپ اپنے پیروں ‌ پر کھڑی ہیں تو محض روایتی معاشرے کو دکھانے کے لیے ایک آدمی گھر میں ‌ رکھنے سے کیا فائدہ ہوگا؟ اس زندگی کا تو آپ کو پہلے سے تجربہ ہے۔ اب کچھ نیا تجربہ کریں۔

حریم کے لیے کچھ مشورے یہ ہیں۔

دوستوں کو تلاش کرنے کے لیے خود ایک دوست بن جائیں۔ دوسرے انسانوں ‌ کی محبت ڈھونڈنے سے پہلے خود سے محبت کریں۔ آپ اپنی تنخواہ سے ایک کاؤنسلر سے کانسلٹ کریں، اپنے زخم بھرنے پر کچھ وقت خرچ کریں، خود میں ‌ انویسٹ کریں۔ بچپن میں ‌ وہ کیا چیزیں تھیں جو آپ ہمیشہ سے کرنا چاہتی تھیں؟ پیانو بجانا، ٹیبل ٹینس کھیلنا، سؤئمنگ سیکھنا، گانا، کتھک، زومبا، تقریری مقابلہ؟ شہروں ‌ میں ‌ ہر طرح‌ کی ایکٹیویٹیز موجود ہیں۔

اگر آپ کو کسی چیزمیں ‌ دلچسپی ہے اور وہ موجود نہیں ہے تو آپ خود بھی شروع کرسکتی ہیں جیسا کہ ٹوسٹ ماسٹرز کا پروگرام۔ سوشل میڈیا کے ذریعے آپ کسی بھی گروپ کا حصہ بن سکتی ہیں جو دلچسپیوں ‌ کے گرد گھومتا ہو۔ میٹ اپ ڈاٹ کام کب سے دلچسپیوں ‌ کے گرد لوگوں ‌ کو اکٹھا کررہا ہے۔ دنیا سکڑ گئی ہے۔ کیا کبھی آپ نے ٹاور آف پیسا، نیو یرز ان نیویارک یا ویٹیکن سٹی یا آئفل ٹاور دیکھنے کی خواہش کی تھی؟ کیا آپ نے کبھی اڑتے جہاز میں ‌ سے پیراشوٹ پہن کر چھلانگ ماری ہے؟

یہی موقع ہے کہ اپنے جیسی خواتین کا گروپ بنا کر ایک دوسرے کو سپورٹ کریں اور دنیا دیکھیں۔ اپنی زندگی میں ‌ خوش رہیں۔ وقت کے ساتھ آپ کو اندازہ ہوگا کہ جب آپ لوگوں ‌ کے پیچھے بھاگنا اور ان کی قبولیت چاہنا بند کردیں ‌ گی تو وہ وقت بھی آئے گا کہ یہی لوگ خود ہی پلٹ کر آپ سے مدد مانگیں گے اور آپ کو دعوتیں ‌ بھی دیں ‌ گے لیکن آپ کے پاس وقت نہیں ‌ ہوگا۔

بے اولاد اور تنہا عورت: خطرہ کی گھنٹی


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

صفحات: 1 2