نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ مختصر فیصلی سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی گئی ہے۔ تفصیلی وجوہات پر مبنی تحریری فیصلہ کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر 20 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے 12 بج کر15 منٹ پر فیصلہ سنایا۔ اس موقع پر کمرہ عدالت میں شاہد خاقان عباسی، راجہ ظفر الحق، پرویز رشید اور عرفان صدیقی سمیت مسلم لیگی رہنما موجود تھے۔ فیصلہ سننے کے بعد کمرہ عدالت کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی نعرے بلند کئے۔
Facebook Comments HS


