استفادہ ءعام اور تحدیثِ نعمت کے لیے


انسان دیکھنے میں زندگی سے بھرپور تونگرو توانا لگتا ہے لیکن بعض اوقات ایک اچھے خاصے انسان کی ز ندگی د یکھتے ہی دیکھتے ہاتھوں میں آ جاتی ہے۔ شاید

بیمار ہو کے بچنا بچ کر بیمار ہوجا نا

پھر دوا کھانا اور صحت ہو جانا

زندگی کو کرنے کا ہے ا ک بہانہ

کچھ دن پہلے جس تجربے سے گزری ہوں سوچ رہی تھی کہ ایمرجینسی میں جا کر ڈاکٹروں کا تختہ ء مشق بن جاؤں۔ پہلے ہی ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی پاداش میں رنگ برنگے خطرناک ٹیسٹوں پر ٹیسٹ ہو رہے تھے۔ کسی میں بے ہوش کیا گیا تو کسی میں سفید چادر میں لپیٹ کر ایک گھنٹہ کے لیے ایک مشین میں ڈال دیا گیا۔ لیکن دوائی تا حال کوئی نہیں دی گئی۔ ( یہ ہے مغربی نطامِ صحت۔ )

ہوا یہ تھا کہ یقیناًکوئی بد پرہیزی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے بھوک بالکل نہیں لگ رہی تھی حتیٰ کہ پانی کا گھونٹ پینے کو جی نہیں چاہتا تھا۔ کوئی ہفتے سے زیادہ ہو گیا تھا۔ بلکہ کچھ کھانے پینے کا سوچ کر گھبراہٹ ہوتی تھی۔ جسم بے جان لگتا تھا، کمزوری ہوتی تھی۔ جو جو طریقے آتے تھے سب بے کار ہو رہے تھے۔ چند دن میں کئی کلو وزن کم ہوا۔

اس کے ساتھ ہی حال ہی میں کچھ عوارض بھی تشخیص ہوئے تھے جن کا بالکل آغاز تھا جیسے شوگر اور کولیسٹرول۔ تین مہینے پہلے کی رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹر نے پوچھا تھا کہ آپ کیاکرتی ہیں آپ کا کولیسٹرول آئیڈیل ہے۔ لیکن اب؟

خیر اس پر جو دوائیں نا چیز کو دی گئیں وہ کافی ہائی ڈوز تھیں۔ کچھ ان کا بھی رئیکشن تھا۔ ا سلیے فی الوقت سب بند کردی ہیں۔ مگر طبیعت سنبھل ہی نہیں رہی تھی۔ ایسے میں گھبرا گھبرا کر دعائیں ہی کرتی تھی۔ اس دوران میری بڑی بہن نے بتایا کہ پانچ انجیروں کورات کو ایک گلاس پانی میں بھگوکرصبح ان کو پانی سمیت گرائینڈر میں بلینڈ کر کے نہار کلیجے پی کر دیکھو۔ یہ معدے کو طاقت دیتی ہیں۔

نیز گوگل کیا تو علم ہو اکہ انجیر کا یہ استعمال شوگر اور کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے ا ور یہ آسٹیو پراسس کو بھی ٹھیک کرتی ہیں یعنی ہڈیاں مضبوط کرتی ہیں۔

دوسرا نسخہ یہ کہ صبح کے وقت ناشتے سے پہلے ایک یا آدھا چمچہ اسپغول کا چھلکا ایک چمچہ زیتون کے تیل میں ملا کر اس کو لے کر بیٹھ جائیں ا ور آہستہ آہستہ چبا کر کھائیں۔

میں نے دونوں تراکیب ہی آزمائی ہیں۔ انجیریں کیونکہ گرم ہوتی ہیں۔ میں تو پانچ کا بنا کر آدھا اپنے میاں جی کو دے دیتی ہوں۔ بے حد ذائقے دار ہوتا ہے۔ کولیسٹرول اور شوگر سے کون بچنا نہیں چاہتا۔ اور ہڈیان بھی مضبوط ہی اچھی ہوتی ہیں۔

ایک دن کچے دودھ کی پھیکی لسی بھی ٹرائی کی۔ اس سے بھی طبیعت بحال ہوئی۔

میں انجیروں کے ایک آدھ گھنٹے کے بعد اسپغول بھی لینے لگی۔ چا ر دن میں طبیعت کو بہت افاقہ ہواہے۔ الحمد للہ۔ اللہ تعالی نے قرآنِ پاک میں کہہ رکھاہے

کُلُّ داءُُ دواءُُ کہ ہر بیماری کی دوا ہے۔

الحمدُ للہ ثمّ الحمد للہ۔ فبای الاء ربکما تکذِٗ بٰن۔

ان تدابیر کے ساتھ کھانے میں مکمل پرہیز کیا۔ ساگو دانہ۔ وٹا بکس اور ہپّے جیسی کھچڑی اور بغیر مرچی کا سالن استعمال کیا۔ دہی لیا۔ تیزابیت بڑھانے و الے پسندیدہ مشروبات سے بھی پرہیز کیا۔ اور اللہ تعالیٰ نے فضل کیا۔

ابھی ایک ٹیسٹ باقی ہے۔ خطرناک تو نہیں مگر بہت لمبا ہے۔

دعاؤں میں یادرکھیے گا کہ اللہ مکمل شفا دے، آمین


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).