کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے مدعی افضل کوہستانی کو قتل کردیا گیا


کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس کے مدعی افضل کوہستانی کو قتل کردیا گیا۔افضل کوہستانی 2012ء میں کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس منظر عام پر لایا تھا۔

پولیس کے مطابق ایبٹ آباد گامی اڈہ چلڈرن اسپتال روڈ پر نامعلوم افراد نے فاہرنگ کرکے کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس کے مدعی افضل کوہستانی کو گولیاں مار کرقتل کردیا گیا جبکہ دو راہ گیر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

افضل کوہستانی کوہستان ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی کردار اور مدعی بھی رہا ہے۔ افضل کوہستانی مئی 2012ء کو کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس منظر عام پر لایا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اس نے اپنی سیکیورٹی کے لئے ڈی آئی جی ہزارہ کو درخواست بھی دے رکھی تھی مگر سیکورٹی نہ مل سکی ۔

اس سے قبل 3جنوری 2013 کو مقتول کے 3 بڑے بھائیوں کو بھی قتل کر دیا گیا تھا جبکہ وڈیو میں ناچنے والے دو چھوٹے بھائی روپوشی کی زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ اُنہیں بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں ۔

Facebook Comments HS