سوچ سمجھ کر بات کیا کریں: عمران خان کی فیصل واڈا کو ہدایت
وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ الفاظ کے چناؤ اور ادائیگی میں احتیاط سےکام لینے کی ہدایت کر دی۔ جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان فیصل واوڈا کو ہدایت کی ہے کہ آپ وفاقی وزیر ہیں، سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزراء گفتگو کے دوران اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑیں۔ میڈیا اور عوامی اجتماعات میں ذمہ دارانہ گفتگو کریں۔
انہوں نے کہا کہ وزراء پر بھاری ذمےداری ہے۔ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل کو تیز کریں، وزارتیں اور محکمے اہداف بروقت مکمل کریں اور اپنی رپورٹس بروقت بھجوائیں۔
Facebook Comments HS


