امریکی فضائیہ میں ملازمت کے دوران سینئر افسر نے مجھ سے جنسی زیادتی کی: امریکی خاتون سینیٹر


امریکی سینیٹر مارتھا میک سیلی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ امریکی فضائیہ میں پائلٹ تھیں تو ان کے سینئر افسر نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ امریکی فوج میں جنسی حملوں کے واقعات سے متعلق ایک سینیٹ سب کمیٹی کی سماعت کے دوران میک سیلی نے کہا کہ اس واقعے کی شکایت بھی نہیں کی کیوں کہ انہیں سسٹم پر اعتماد نہیں تھا۔

میک سیلی امریکی فضائیہ کی پہلی جنگی ہوا باز تھیں اور اب ریاست ایری زونا سے ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر ہیں جبکہ میک سیلی نے زیادتی کرنے والے کا نام نہیں بتایا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).