کالعدم تنظیمیں اور ریاستی اقدام کا عینی شاہد
جب ہم اپنے اسکول پہنچے تو ایک عجیب منظر دکھائی دیا۔ ہر طرف پولیس اہلکار مسلح کھڑے تھے کچھ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تھے ان میں سے چند ایک جو ہم جانتے تھے جو اکثر ہمارے اساتذہ کے ساتھ اور اس ادارے کے منتظمین کے ساتھ آتے جاتے تھے۔ ہمارے اکثر دوست پہلے تھوڑے سے پرشان ہوئے لیکن جلد ہی ان میں وہ جذبات غالب ہو گئے کہ ہم نے ان سے کئی گنا طاقت ور دشمن جا مقابلہ کرنا ہے۔ دروازوں پہ تالے لگے ہوئے تھے اور اوپر سے سفید کپڑے پہ لال رنگ کی مہر بھی سبت تھی۔
غیر مقامی اساتزہ میں سے کوئی بھی موجود نہیں تھا البتہ مقامی ایک استاد محترم موجود تھے۔ جو بچوں کو حوصلہ دے رہے تھے۔ مجھے آج بھی صحیح یاد ہے کہ ہماری آنکھوں میں ایک قہر تھا کہ ان پولس والوں کو ختم کر دیں انہون نے امریکہ کی غلامی کرتے ہوئے ہمارے اسکول کو بند کر دیا تھا۔ ہمارا دل چاہتا تھا کہ ہم ان پولیس والوں پہ حملہ کر دیں حلا نکہ ہم بہت چھوٹے اور ناتواں بھی تھے۔ مگر معاذ اور معوذ رضی اللہ عنہ کی بہادری ہمارا جوش بڑھارہی تھی۔
مگر ہمارے استاد محترم نے ہمیں کچھ بھی نہ کرنے کا عہد لیا تھا۔ ہماری نفرت کی انتہا اس وقت ہوئی جب ہمارا نصاب چیک کیا گیا اور اس میں موجود جہاد پر مبنی آیات اور تیرو تلوار کے نقوش کو غور سے دیکھا پرکھا گیا۔ لیکن استاد جی نے سختی سے منع کرتے ہوئے ہیں یقین دلایا کہ یہ لوگ وقتی امریکی دباؤں میں اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں بہت جلد یہ سب نارمل ہو جائیں گے۔ لیکن گو ہم بچے تھے مگر تھے تو ہم بھی جہادی سو ہم نے اپنا مشن جہاد جاری رکھا اور طریقہ جہاد جاری رکھا تا کہ استاد جی کو بری بھی نہ لگے اور ہم اپنا کام بھی پورا کر لیں۔
اب جب بھی کسی پولیس والے نے کوئی سوال کیا ہم ہاتھ دھو کہ اس کے پیچھے پڑ گئے۔ اس کو اسلام کی عظمت، جہاد کی فضیلت اور جنت کے ماحول پہ وہ تقریر سنائی کہ اسے اپنے مسلمان ہونے پہ بھی شک ہو گیا ہو گا۔ اس کے بعد ہم نے قہر آلود نظروں سے انہیں دیکھنا شروع کر دیا۔ اب جو کوئی بھی ہمارے پاس آتا، نصاب پہ بات کرتا اور جہاد کے بارے میں کچھ بولتا تو اس کے ساتھ بعینہ یہی سلوک کیا جاتا۔
یہ 26 ستمبر 2006 کے بمبئی بم دھماکوں کے چند روز بعد کی صورت حال تھی اور یہ لشکر طیبہ کے سکول اینڈ کالجز سسٹم کا ایک اسکول ”طیبہ ماڈل سکول“ جوکے لائن آف کنٹرول پہ کیل سکٹر میں تھا۔
ہم میں سے کچھ دوست خوش بھی تھے کہ چھٹیاں انجواے کریں گے لیکن اکثریت کا خیال تھا کہ وقت کا ضیاع ہے۔ امتحنات بھی سر پہ ہیں باقی سکولز کے طلباء کے ساتھ مقابلہ بھی تھا کہ ہم جہادی زندگی کے ہر میدان میں جدو جہد کرتے ہیں۔ ان سب میں حیران کن بات یہ بھی تھی وہ سادہ لباس اہلکار جو کل تک ہمارے اساتزہ کے ساتھ اٹتھے بیٹھتے کھاتے پیتے تھے آج کیوں اس طرح کا رویہ اپنا رہے تھے۔ ؟ جو کل تک ہمارے ساتھ گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ اور معانقہ کرتے تھے آج دور سے سلام بھی نہیں کرتے۔ ؟ اس تمام صورتحال بے ہمارے اذہان و قلوب پہ انمنٹ سوالات چھوڑے۔ اس کے بعد کس نے ا نہیں اجازت دی کس نے پروموٹ کیا اس سے آپ بھی واقف ہیں۔ وہ مزید کتنے آبھر کہ سامنے آئے آپ جانتے ہیں۔
اب آئیے آج کل کی صورتحال پر نظر دوڑاتے ہیں۔ اور دیکتھے یہ کیا ہو رہا ہے۔ ایک ہفتے تک جو بھی باڈر باڈر کا کھیل کھیلا گیا یا حقیقت میں جنگ کے خطرات تھے۔ اس سے قطع نظر نقصان بہرحا ل عوام کا ہوا۔ اس کے بعد کالعدم تنظیموں پہ پابندی لگا دی۔ اس کھیل کا اثر نہ تو حکومتوں پہ ہوتا ہے اور نہ ہی ان تنظیموں پہ۔ اگر اثر پڑتا ہے تو ان نوجوانوں پہ جو ان کے اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں یا ملازمت کر رہے ہیں۔ جوانی کی عمر نا سمجھی اور کچھ کر گزرنے جی ہوتی ہے۔ اگر اس میں سیدھا راستہ نہ ملے تو بھٹکنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اور ایسے میں یہ اقدامات جلتی پہ تیل کا کام کرتے ہیں۔
یہاں سوال پیدا ہوتا ہے ان اداروں پہ جن کی موجودگی میں چڑیا پر نہیں مار سکتی پھر یہ اتنے بڑے سیٹ اپ کیسے عروج کو پہنچے؟
اگر یہ بھی مان لیا جائے کہ ریاست کا بیانیہ تبدیل ہو گیا ہے تو کیا یہ طریقہ کارآمد ہے کہ چھاپہ مار کر قبضہ کر کہ ہم انہیں ختم کر سکتے ہیں؟ یہاں یہ بات ذہین نشین کر لینی چائیے کہ ان کے اصل ٹرینر اور اساتذہ یا گرو افغانستان میں موجود ہیں اور امریکہ ان سے مذاکر ات کرنا چاہتا ہے۔ اس سے بڑھ کر لال مسجد کا تجربہ ہمارے سامنے ہے۔ ؟ اور اس وقت اس گروپ پہ بھی ہاتھ ڈالا ہے جس کے امیر کو انڈیا کے جیل سے چھڑوایا گیا ہے؟ اور یہ تاثر کے اب امریکہ کے بجائے انڈیا کے حکم پہ سب کچھ کیا۔
حکومت کو چائیے کہ ان لوگوں کو ختم کرنے کے بجائے اس سوچ کو ختم کرے جو اصل وجہ ہے اور کبھی ریاست کا بیانیہ بھی تھی۔ کیوں ”نفرت جرم سے مجرم سے نہیں“


