پنجاب میں تحریک انصاف کی پالیسی کا مذاق اڑایا گیا ہے: فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی کی طرف سے اراکین اسمبلی، وزیر اعلی پنجاب اور سپیکر کی مراعات میں بے تحاشا اضافے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پالیسیوں کا مذاق اڑایا گیا ہے۔

”وزیر اعلیٰ اور پنجاب اسمبلی کے خود کو نوازنے کے اقدامات وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کی پالیسیز سے متصادم ہیں ، تحریک انصاف کی پالیسی کا صریحاً مذاق اڑایا گیا ہے۔ امید ہے اس پالیسی پر فوری نظرثانی کی جانی چاہئے۔“

”لگتا ہے کہ پنجاب حکومت اور چیف منسٹر ہاؤس کو وفاقی حکومت کی کفایت شعارانہ پالیسیوں کا علم نہیں ہے ورنہ خود ہی کو ایسے بے پناہ فوائد دینے کا پرفریب کام نہ ہوتا۔“

پنجاب: وزیراعلی کی تنخواہ میں 6 گنا اضافہ، تاحیات گھر اور سٹاف ملے گا

وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ وزیراعلیٰ اور اراکین پنجاب اسمبلی سے بھی کم

ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی جس پر لوگ چیخیں گے، وزیر خزانہ


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).