آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے نیب تفتیش کی اندرونی کہانی


سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی تفتیش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق نیب نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے الگ الگ تفتیش کا معاملہ عین وقت پر روک دیا جبکہ دونوں کے لئے الگ الگ کمرے موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر اور پی پی چیئرمین کو تفتیش کے لئے ایک ہی کمرے میں بیٹھایا گیا اور ان سے مشترکہ سوالات کئے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو 40 کے قریب سوالات دیے ہیں۔ سوالنامے میں 3 مختلف کیسز کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت سے 11 کے قریب تفتیشی افسران نے سوال و جواب کئے جبکہ اس دوران ڈی جی نیب روالپنڈی عرفان نعیم منگی تفتیش کے دوران کمرے میں آتے جاتے رہے۔

نیب کے حکام کے سامنے آصف زرداری نے موقف پیش کیا کہ نیب کے سوالوں کے جوابات کےلئے 10،15 دن کا وقت دیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).