چاغی میں چار مغوی ایرانی فوجی بازیاب


بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے اموری میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی ایران کے 4 مغوی فوجیوں کو لے کر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں بازیاب کرالیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے تین چار کلو میٹر دور ضلع چاغی کے علاقے آموری میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ کارروائی دہشت گردوں کے ایرانی مغوی فوجیوں کو لے کر افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی اطلاعات پر کی گئی۔

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ان کے عارضی ٹھکا نے سے چار ایرانی مغوی فوجیوں کو بازیاب کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بازیاب کرائے گئے فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).