غیر مسلم حکمران کے رویے میں اسلام کا رنگ


نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشگردی کے واقعات سے عالم اسلام میں جہاں غم الم کی لہر دوڑنا فطرتی عمل تھا کیوں کہ سفاک نے درندگی کی انتہا کر دی تھی گئی اور اسی طرح وزیراعظم ہالینڈ جیسنڈ آرڈن کا رویہ دیکھ کر احمد فراز کا ایک شعر یاد آتا ہے

جو روش صاحب تخت کی
سو وہ مصاحبوں کا طریق ہے

جس طرح انہوں نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کی یقیناً اس سے عالم اسلام سمیت امن پسند دنیا میں انہیں عقیدت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کا بہت خوبی سے کام لیا۔ گویا ایک غیر مسلم حکمران کے رویے میں اسلام کے آفاقی مذہب کی تعلیمات نظر آئیں جو کہ بے گناہ کے قتل کی ممانعت کرتا ہے۔ ایک انسان کے قتل کو ساری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے۔ دنیا کی قائم ہونے والی پہلی اسلامی ریاست کے اور دنیا دنیا کے پہلے تحریری دستور میثاق مدینہ میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی۔

حضرت عمر فاروق دریائے فرات کے کنارے بھوک پیاس سے مرنے کی ذمہ داری خودوان اٹھاتے ہیں۔ عدل وانصاف، اخلاص، مروت کی تاریخی اسلامی تایخ میں بے شمار موجود ہیں۔ اسی وجہ سے مذہب اسلام کو امن وآتشی کا دین کہا جاتا ہے۔ اس مذہب میں جہاں معاشرے کے تمام افراد کے حقوق رکھے ہیں وہیں غلاموں اور اقیلتوں کے حقوق بھی نامزد کیے ہیں۔ اسلام جیسا پرامن اور ہر شخص کو حقوق دینے والا کوئی اور مذہب نہیں ہو سکتا۔ مگر ہالینڈ کی وزیراعظم صاحبہ کے رویے میں بھی اسلامی تعلیمات کا رنگ نظر آیا اور یہی اصل انسانیت بھی ہے کہ متاثرین کے دکھ میں شریک ہونا اور انہیں انصاف دلانے کے لئے کوشاں ہونا۔

وہ سیاہ لباس زیب تن تھی اور حادثے کی جگہ پر موجود تھیں۔ جمعہ کی اذان اور خطبہ سرکاری ٹیلی ویزن پر نشر کی۔ مذمتی تقریر می ابتدإ سلام سے کی اور اس حدیث کا حوالہ دیا جس میں اسلام کو جسم ماند کہا گیا کہ اگر جسم کے ایک حصے کو تکلیف ہو سارے جسم کو تکلیف ہوتی ہے۔ اسی طرح ایک غیر اسلامی ملک کے اخبار کا ایک صفحہ ”سلام“ لکھ کر شائع کرنے کا کریڈٹ بھی وزیراعظم کی اس روش جوجاتا ہے جو کہ مصاحبوں کا طریق ہے۔

میڈم وزیراعظم کے رویے سے عقیدت ہی تھی کہ ایک نوجوان نے انہیں اسلام کی دعوت دی اور انہیں بتایا کہ وہ ان کے رو رو کر دعا مانگی کہ اللہ تعالی انہیں اسلام کی دولت عطا فرمائے۔ وزیراعظم صاحبہ اس نوجوان کی باتیں بردباری اور تحمل اور مروت سے سنی۔ گویا وزیراعظم کا متاثرین سے مصاحبوں کا طریق دیکھ کر دعا ہوں کہ اللہ تعالی انہیں صلے میں اسلام کی دولت نصیب فرمائے (آمین)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).