جنوبی پنجاب میں بارشوں سے 3 لاکھ 62 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ


پنجاب میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کا ہدف پورا نہ ہونے کا امکان ہے۔

بارشوں سے ہونے والے نقصان کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کا ہدف پورا نہ ہونے کے امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جنوی پنجاب میں 3 لاکھ 62 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو کہیں جزوی اور کہیں مکمل نقصان پہنچا۔ 25 فیصد اراضی پر گندم، مکئی کی تیار فصل کو جب کہ بہالپور ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں سب سے زیادہ نقصان ہوا۔

جنوبی پنجاب میں 35 ہزار ایکٹر پر آم کے باغات کو جزوی جبکہ گندم اور مکئی کی فصل کو 80 سے 90 فیصد تک نقصان پہنچا۔ لاہور اور فیصل آباد ڈویژن میں گندم کی ایک لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں خراب ہوئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے متعقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے جامع سروے کیا جائے اور تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا، کاشتکاروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، حکومت کاشتکاروں کے ساتھ مکمل ہمدردی رکھتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).