عافیہ صدیقی پاکستان نہیں آنا چاہتی: دفتر خارجہ


دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان نہیں آنا چاہتی ہیں۔ برطانوی آن لائن اخبار دی انڈی پینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ حکومت پاکستان عافیہ صدیقی کے واپسی کے مختلف پہلو دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ خود پاکستان نہیں آنا چاہتی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی مستقبل میں ملاقات ہوئی تو عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر بات ہوسکتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے بیان پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ عافیہ خود پاکستان آنا نہیں چاہتیں تو یہ مکمل طور پر بے بنیاد بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے عافیہ کی رہائی سے متعلق مارچ تک خوشخبری کی بات کی گئی تھی لیکن اب پھر خاموشی چھا گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).