ایسٹر پر خودکش حملے کرائسٹ چرچ کا جواب تھا: سری لنکا


سری لنکا کے نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق ایسٹر پر سری لنکا میں خود کش حملے کرائسٹ چرچ حملے کی جوابی کارروائی تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 321 ہوگئی۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے مرنے والوں میں کم ازکم 45 بچے بھی شامل ہیں۔

سری لنکا کے نائب وزیردفاع نے پارلیمان کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سری لنکا میں حملےکرائسٹ چرچ واقعے کی جوابی کارروائی تھے۔

حملوں میں ملوث گروہ نیشنل توحید جماعت کےجماعت المجاہدین انڈیا سے قریبی رابطے تھے۔ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں، ہوٹلوں میں دھماکوں میں تین سو بیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).