وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا تختہ الٹنے کی کوشش میں چوہدری سرور کا دھڑن تختہ


صحافتی ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں نے وزیراعظم عمران خان کو خبر دی کہ چوہدری سرور وزیر اعلیٰ کے خلاف انقلاب لا رہے ہیں۔ اس پر وزیر اعظم اس قدر برافروختہ ہوئے کہ عثمان بزدار کے ساتھ گورنر پنجاب کی بھی چھٹی کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

چینل 24 پر بات کرتے ہوئے ایک سینئر صحافی نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ساتھ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی بھی چھٹی کردی جائے گی۔ ایجنسیوں نے وزیراعظم کو خبر دی تھی کہ گورنر چوہدری سرور بیرون ملک دورے کے دوران عثمان بزدار کے خلاف انقلاب لانے کی کوششیں کر رہے تھے۔

چوہدری سرور ملک سے باہر تھے لیکن یہ اطلاع ملتے ہی انہیں واپس بلا لیا گیا اور انہیں سخت تنبیہ کی گئی۔ عثمان بزدار کے خلاف انقلاب لانے کی کوشش چوہدری سرور کے اپنے گلے پڑ گئی ہے۔ اب صرف وہ خود نہیں جائیں گے بلکہ عثمان بزدار بھی ان کے ساتھ جائیں گے۔

گورنر صاحب بعد ازاں پریس کانفرنس کر کے وضاحتیں کریں گے لیکن بالآخر ملک سے باہر چلے جائیں گے۔ وہ عمران خان کو ملنے آئے لیکن نعیم الحق کو مل کر چلے گئے جس کا مطلب ہے کہ عمران خان ان سے اتنے ناراض ہیں کہ ان سے ملنا نہیں چاہتے تھے۔ وہ واپس گئے اور وزیر اعلیٰ کو ملنے چلے گئے۔ دونوں نے مل کر طے کیا کہ ارکان اسمبلی کو کھانا دے دیا جائے۔

گورنر کی چھٹی ہونے کی صورت میں وہ ن لیگ میں واپس جا نہیں سکتے اور پیپلز پارٹی انہیں لے گی نہیں۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).