”پونڈی کیا ہوتی ہے؟“ پنجابی اصطلاح کے مطلب پر سیاسی رہنماؤں میں اختلاف رائے
حامد میر نے اپنے پروگرام میں وفاقی وزیر علی زیدی سے سوال کیا کہ ”شیخ رشید نے آج اپنی پریس کانفرنس میں پونڈی کا ذکر کیا ہے ،یہ پونڈی کیا ہوتی ہے؟ “ اس پر وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے مسکراتے ہوئے پونڈی کے مطلب سے لاعلمی کا اظہار کردیا ۔
حامد میر نے کہا کہ شیخ رشید شہباز شریف پر ’پونڈی‘ کا الزام لگاتے ہیں ،یہ پونڈی کیا ہوتا ہے؟ اس پر علی زیدی نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ اس لفظ کا کیا مطلب ہوتا ہے، میری پنجابی کمزور ہے۔ حامد میر نے کہا کہ ویسے آپ شیخ رشید سے پوچھیں گے کہ ’پونڈی ‘کیا ہوتی ہے؟ اس پر علی زیدی نے مسکراتے ہوئے کہا ’سانوں کی؟‘۔
اس پر حامد میر ن لیگ کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا سے پوچھا یہ پونڈی کیا ہوتی ہے،آج سمجھانا پڑے گا؟ انہوں نے جواب دیا کہ پونڈ اردوزبان میں ڈیمو یا بھڑ کو کہتے ہیں ،علی زیدی امریکہ گھوم کر آئے ہیں ،یہ اتنے بچے نہیں ہیں جو روٹی کو چوچی کہتا ہو ۔اس پر مسکراتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ وہاں ”insect“ یا ”bug“کہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ آج شیخ رشید نے کہا تھا کہ شہباز شریف لندن میں پونڈی کرتے پھرتے ہیں لیکن پاکستان میں ان کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے ۔
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).