کہیں نہ کہیں صدارتی نظام پر بات ضرور ہو رہی ہے: مظہر عباس


معروف صحافی مظہر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام بہت خوفناک ہو گا کیونکہ ایک صوبہ بڑی طاقت میں ہے۔ صدارتی نظام کے حوالے سے حکومت کی جانب سے بھی ایک بیان سامنے آنا چاہئے لیکن جب حکومتی لوگ اس قسم کی باتوں کا دفاع کرنا شروع کردیں تو پھر پتہ چلتا ہے کہ کہیں نہ کہیں اس بات پر گفتگو ہو رہی ہے ۔

نجی ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ بلاول جو بات کہہ رہے ہیں، وہ بہت درست ہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام بہت خوفناک ہو گا کیونکہ ایک صوبہ بڑی طاقت میں ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ بلاول کو احتیاط کرنی چاہئے کہ جب وہ کہتے ہیں کہ ملک ٹوٹ جائے گا تو یہ بڑی تشویشناک بات ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).